بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے کی سرزنش

   

نئی دہلی :بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کو سپریم کورٹ نے آج چیف جسٹس سے متعلق ان کے متنازعہ بیان کیلئے پھٹکار لگائی۔ دوبے کے بیان کو بے حد غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ یہ تبصرہ صرف توجہ کھینچنے کی روش کو ظاہر کرتا ہے۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے نشی کانت دوبے کے کلاف توہین عدالت کی کارروائی سے انکار کیا اور کہا کہ عدالتیں پھولوں کی طرح نازک نہیں ہیں جو اس طرح کے مضحکہ خیز بیانات کے سامنے مرجھا جائیں۔سپریم کورٹ نے آج اس معاملے پر سماعت کے دوران کہا کہ ہم یہ صاف کرنا چاہتے ہیں کہ فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے یا نازیبا زبان کا استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش سے سختی سے نمٹا جانا چاہیے۔