بی جے پی : ایم پی نے ایم ایل اے کو جوتا مارا

   

سنت کبیر نگر (یوپی) ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برسراقتدار بی جے پی کے دو منتخب نمائندے آج یہاں ڈسٹرکٹ پلاننگ کمیٹی میٹنگ کے دوران تمام حاضرین کے روبرو ایک دوسرے سے اس قدر الجھ گئے کہ ایم پی شردترپاٹھی نے ایم ایل اے راکیش باگھیل کی جوتے سے پٹائی کی جس پر باگھیل نے ترپاٹھی کو گھونسے رسید کئے۔