بی جے پی ایم پی کا عقیدہ مندر بننے پر کورونا ختم!

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : بی جے پی ایم پی جسکور مینا نے کہا ہے کہ ان کے عقیدہ کے مطابق کورونا وائرس رام مندر کی تعمیر کے ساتھ ہی ہندوستان سے ختم ہوجائے گا۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ کسی بی جے پی لیڈر نے کورونا وائرس کے تعلق سے غیر سائنسی دعویٰ کیا ہے۔ اس سے قبل بعض پارٹی قائدین کہہ چکے ہیں کہ کورونا وائرس کا علاج گاؤ موتر سے کیا جاسکتا ہے۔