بی جے پی ایم پی کے اثاثہ جات کا ہراج

   

بینک آف انڈیا اعلامیہ میں سوجنا چودھری کے بشمول 10 افراد کے نام
حیدرآباد 20 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بینک آف انڈیا نے جملہ 10 افراد اور فرمس کے اثاثہ جات کے ای ہراج کیلئے اعلامیہ جاری کردیا ہے جن میں بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا وائی ایس چودھری ( سوجنا چودھری ) بھی شامل ہیں۔ کہا گیا ہے کہ بینک آف انڈیا نے تقریبا 400 کروڑ روپئے قرض کی وصولی کیلئے یہ اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ان تمام دس افراد یا کمنیوں نے حیدرآباد سے کم کرنے والی سوجنا یونیورسل انڈسٹریز لمیٹیڈ کمپنی کو قرض کی اجرائی کیلئے ضمانت دی تھی ۔ بینک آف انڈیا کی چینائی لارج کارپوریٹ برانچ کی جانب سے ان کے اثاثہ جات کے ای ہراج کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ بینک نے ہراج کی تاریخ 23 مارچ مقرر کی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ دلچسپی رکھنے والے افراد 20 مارچ تک اثاثہ جات کا معائنہ کرسکتے ہیںاور دوسرے دن اپنی بولیاں داخل کرسکتے ہیں۔ بینک کا کہنا ہے کہ دس کے منجملہ ایک ضمانت فراہم کرنے والے وائی شیوالنگا پرساد فوت ہوچکے ہیں۔ سوجنا چودھری نے 20 سال قبل اپنا سیاسی سفر تلگودیشم کے ساتھ شروع کیا تھا تاہم 2019 کے اسمبلی و لوک سبھا انتخابات میں تلگودیشم کی شکست کے بعد وہ بی جے پی میںدوسرے تین ارکان راجیہ سبھا کے ساتھ شامل ہوگئے تھے ۔