آگر ہ6 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رام شنکر کتھاریہ کے باڈی گارڈز نے آگرہ میں ایک ٹول پلازہ کے ملازمین کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا اور وہاں انہوں نے ہوا میں فائرنگ کردی ۔ یہ حرکت انہوں نے ٹول پلازہ پر ایک جھگڑے کے بعد کی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کتھاریہ نیشنل کمیشن برائے شیڈولڈ کاسٹس کے صدر نشین بھی ہیں اور وہ اس وقت اپنی شریک حیات کے ساتھ ٹول پلازا پر ہی موجود تھے ۔ اس حملہ کا منظر ٹول پلازا کے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا ہے ۔