باقاعدہ اجلاسوں اور بہتر تال میل کی ضرورت پر زور
نئی دہلی: بی جے پی نظریاتی تال میل کو بڑھانے کے مقصد سے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے اتحادیوں کے ساتھ تقریباً دس میٹنگیں منعقد کرے گی۔پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ میٹنگیں 22 جولائی سے شروع ہوں گی۔ آج کی میٹنگ میں بی جے پی کے جنرل سکریٹریز کیلاش وجے ورگیہ، ارون سنگھ اور ترون چُگ، سروج پانڈے ، مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، ڈاکٹر جتیندر سنگھ، انوپریہ پٹیل، ارجن رام میگھوال، ایم پی راجو بشٹ وغیرہ موجود تھے ۔ذرائع نے بتایا کہ حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اور بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا کی صدارت میں اشوکا ہوٹل میں منعقدہ این ڈی اے کی میٹنگ میں کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ این ڈی اے کی میٹنگیں باقاعدگی سے ہونی چاہئیں اور بہتر تال میل ہونا چاہیے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے اس پر اتفاق کیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ میٹنگیں دارالحکومت میں ہریانہ بھون، مدھیہ پردیش بھون، آسام بھون وغیرہ جیسی سرکاری عمارتوں میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ چھوٹے سائز میں منعقد کی جائیں گی۔ ان میں پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دی جائیں گی اور مرکز میں این ڈی اے حکومت کی کامیابیوں اور منصوبوں کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔ اس سے مودی حکومت کے تئیں این ڈی اے کے اتحادیوں کے درمیان اتحاد کا احساس مزید مضبوط ہوگا۔
اجیت پوارا س سال سالگرہ نہیں منائیں گے
ممبئی: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اور وزیر مالیات اجیت پوار نے جمعرات کو رائے گڑھ ضلع کے ارشال واڑی گاؤں میں ہوئے لینڈ سلائڈنگ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس سال اپنی سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اجیت پوار کی 22جولائی کو سالگرہ ہے اور ان کے مداح، کارکن اور خیر خواہ ہر سال کی طرح اس سالگرہ کو وسیع سطح پر منانے والے تھے ۔انہوں نے اپیل کی ہے کہ ارشال واڑی گاؤں میں ہوئے لینڈ سلائڈنگ کے واقعہ کے مد نظر اس بار ان کی سالگرہ نہیں منائی کانی چاہئے ۔پوار نے کہا کہ اس رقم کا ستعمال گلدستے ، ہورڈنگس اور اشتہار پر خرچ کرنے کے بجائے ارشال واڑی گاؤں کے تعمیر نو اور گاؤں والوں کی مدد کے لئے کیا جانا چاہئے ۔آج صبح پوار خود ریاستی ڈیزاسٹر کنٹرول روم گئے اور انہوں نے متعلقہ افسران کو فوری بچاؤ مہم اور طریقے کرنے کی ہدایت دئے ۔