گوالیار: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی اسکیموں نے لوگوں کے ذہنوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک الگ ہی مقام بنایا ہے اور پارٹی دوبارہ شاندار اکثریت حاصل کرنے جارہی ہے ۔چوہان یہاں پارٹی صدر جے پی نڈا کا استقبال کرنے آئے تھے ۔ اس دوران انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ بی جے پی نڈا کی قیادت میں مسلسل آگے بڑھ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی عوام کے ذہنوں میں ہیں۔ ان کا پیار ریاست کو ملتا رہا ہے ۔ ریاست نے ڈبل انجن والی حکومت میں بہت ترقی کی ہے ۔ وزیر داخلہ امت شاہ کی حکمت عملی، مسٹر نڈا کی رہنمائی، پارٹی کارکنوں کی انتھک محنت اور عوام کی بے پناہ محبت کی وجہ سے پارٹی دوبارہ جیتنے جا رہی ہے ۔