بنگلورو:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کرناٹک میں دوبارہ حکومت بنائے گی۔ یہاں اگلے ماہ اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ جنوبی گوا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کی مہم کا آغاز کیا۔ شاہ نے کہا کہ اڈیشہ اور تلنگانہ میں عوام کا موڈ بی جے پی کے حق میں ہے انہوں نے گوا اور اتراکھنڈ جیسی “چھوٹی ریاستوں” میں بی جے پی کی جیت پر ان کے بیان پر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے پر طنز کیا۔ شاہ نے یہ بھی کہا کہ راہول گاندھی نے شمال مشرقی ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں کانگریس کے لیے مہم چلائی جہاں پارٹی کا صفایا ہو گیا انہوں نے کہا کہ ان ریاستوں میں اقلیتوں کی کافی آبادی کی وجہ سے کانگریس نے ہمیشہ شمال مشرقی ریاستوں کو اپنا گڑھ سمجھا، لیکن حالیہ انتخابات کے نتائج بی جے پی کے حق میں آئے۔ انہوں نے کہا، ‘میں نے اوڈیشہ اور تلنگانہ میں لوگوں کا موڈ بی جے پی کے حق میں دیکھا۔ میں کھرگے اور راہل بابا کو بتانا چاہتا ہوں کہ کرناٹک میں بی جے پی دوبارہ حکومت بنائے گی۔