جے پور: راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) بجلی کٹوتی کے خلاف جمعہ کو صبح نو سے گیارہ بجے تک ہر ایک جی ایس ایس پر احتجاج کرے گی۔ بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا ں نے بتایا کہ بجلی کٹوتی کے خلاف پوری ریاست میں 29 اپریل کو صبح نو سے گیارہ بجے تک ہر ایک جی ایس ایس پر احتجاج کرے گی۔ ڈاکٹر پونیاں نے کہا کہ ریاست میں اشوک گہلوت حکومت کی جانب سے بجلی کی بد انتظامی کی وجہ غیر اعلانیہ کٹوتی ہو رہی ہے ، جس کی وجہ سے امتحان کی تیاری کر رہے طالب علم اور عام لوگ پریشان ہیں، اس لئے بی جے پی نے بجلی کٹوتی کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔