بھنڈ27جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں گرو پورنیما کے دن اسکول کے احاطے میں مہگاؤں بلاک ایجوکیشن آفیسر (بی ای او) راجویر شرماپر تشدد کرنے کے الزام میں پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی بلاک کے صدر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔سی ایم رائس اسکول میں گرو پورنیما پروگرام کے دوران بی جے پی بلاک کے صدر نیرج شرما نے بی ای او کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے انہیں دھمکی دی تھی۔ بی ای او کے مطابق ملزم نے 20 ہزار روپے کا مطالبہ کیا اور انکار کرنے پر تھپڑ مارا تھا۔ یہ واقعہ اسکول کے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا تھا، لیکن سیاسی دباؤ پر فوٹیج کو ڈیلیٹ کر دیا گیا۔
وشنو دیو سائی نے ’من کی بات‘ پروگرام سنا
رائے پور 27جولائی (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی نے اتوار کے روز تنظیم کے عہدیداروں کے ساتھ اپنی کی رہائش گاہ پروزیر اعظم نریندر مودی کا ماہانہ پروگرام ‘من کی بات‘ سنا۔ سائی نے کہا کہ بلاس پور ضلع میں بلہا کی خواتین نے ‘‘سوچھتا میں اختراع’’ کی جو مثال قائم کی ہے ، جس کا مسٹر مودی نے ‘من کی بات’ میں فخریہ انداز میں ذکر کیا ہے ، اس سے چھتیس گڑھ کے ہر باشندے کا فخر بڑھ جاتا ہے ۔ پروگرام میں مودی نے سوچھ بلہا کی تعریف کی۔آج من کی بات کے 124 ویں ایڈیشن میں مودی نے چھتیس گڑھ میں بلہا کی خواتین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بلہا کی خواتین کو کچرے کے بندوبست کی تربیت دی گئی اور انہوں نے مل کر شہر کی تصویر بدل ڈالی۔