نئی دہلی: بی جے پی کے ترجمان شاہنواز حسین کا کوویڈ۔19 ٹسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ انہیں دہلی کے ایمس میں شریک کیا گیا۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر لکھا ہیکہ وہ خود کو بہتر محسوس کررہے ہیں۔ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ وہ چند افراد سے ملے تھے جس کی وجہ سے کورونا کی زد میں آگئے۔