بی جے پی تلنگانہ کی نمبر ون دشمن ۔ ہریش راؤ

   

کے سی آر اور عوام کا اٹوٹ رشتہ
حیدرآباد ۔ 26 جولائی (سیاست نیوز) بی آر ایس کے رکن اسمبلی سابق وزیر ٹی ہریش راؤ نے بی جے پی کو تلنگانہ کی نمبر ون دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران جی کشن ریڈی نے استعفیٰ نہ دیتے ہوئے دھوکہ دیا۔ بی آر ایس کے 10 سالہ دورحکومت میں مرکز نے تلنگانہ کی ترقی کیلئے کوئی تعاون نہیں کیا۔ حیدرآباد میں بی آر ایس اور تلنگانہ عوام کا اٹوٹ رشتہ ہے۔ بی آر ایس کی ہائی کمان تلنگانہ کے عوام ہیں جبکہ کانگریس کی ہائی کمان دہلی ہے اور بی جے پی گجرات کی جی حضوری کرتی ہے۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل میں کے سی آر کی قربانیاں اور جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔ بی آر ایس طلبہ تنظیم کی ذمہ داری ہیکہ وہ اس بارے میں عوام میں شعور بیدار کریں۔ کانگریس پارٹی نہ ہرسال 2 لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم ابھی تک صرف 12 ہزار ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں۔ بی آر ایس کے دورحکومت میں نوٹیفکیشن کی اجرائی، امتحانات کا بھی کامیاب انعقاد کیا گیا۔ صرف تقرر نامے حوالے کرتے ہوئے ان ملازمتوں کی فراہمی کو حکومت اپنا کارنامہ قرار دینے کی کوشش کررہی ہے۔ بی آر ایس کے دورحکومت میں 95 فیصد ملازمتیں تلنگانہ کے مقامی نوجوانوں کو حاصل ہونے کی قانون سازی کی گئی۔2