پڈوچیری : مرکزکے زیرانتظام علاقہ پڈوچیری کے وزیر اعلی وی نارائن سامی نے جمعہ کے روز یہ الزام لگایا کہ تمل ناڈو میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) “ویل یاترا” کا بنیادی مقصد فرقہ وارانہ فساد پھیلانا ہے ۔مسٹر نارائن سمی نے یہاں ڈینگو سے بیداری پیداکرنے کے لیے منعقد کی گئی ایک ریلی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پڈوچیری ایک پرامن ریاست ہے ، جہاں تمام مذاہب کو اہمیت دی گئی ہے اور یہاں کسی بھی مذہبی اصول پر عمل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکز کے زیرانتظام اس ریاست میں کسی بھی طرح کے تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔
