بی جے پی تنظیم میں بڑی تبدیلی: چار ریاستی صدور تبدیل، ایک مرکزی وزیر اور این ٹی آر کی بیٹی کو بھی ذمہ داری

   

Ferty9 Clinic

 نئی دہلی:بی جے پی نے منگل کو تنظیم میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ اس دوران مرکزی وزیر جی۔ کشن ریڈی کو بی جے پی کا ریاستی صدر تلنگانہ مقرر کیا گیا ہے۔ این ٹی آر کی بیٹی اور ٹی ڈی پی صدر چندرابابو نائیڈو کی رشتہ دار ڈی پورندیشوری کو آندھرا پردیش بی جے پی کا ریاستی صدر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سابق سی ایم بابولال مرانڈی کو جھارکھنڈ اور سنیل جاکھڑ کو پنجاب کا پارٹی ریاستی صدر بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایٹالہ راجندر کو تلنگانہ بی جے پی کی الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین اور آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کو بی جے پی کی نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے-