بی جے پی جنوبی ہند میں بڑی پارٹی کی حیثیت سے اُبھرے گی، امیت شاہ کا بیان

   

حیدرآباد 12 مئی (سیاست نیوز) مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی جنوبی ہند میں واحد بڑی پارٹی کی حیثیت سے اُبھرے گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیت شاہ نے کانگریس پر تنقید کی کہ وہ عوام میں خوف کی نفسیات پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ امیت شاہ نے کہاکہ انتخابات کے بعد راہول گاندھی کانگریس ڈھونڈو یاترا شروع کریں گے۔