بی جے پی حکومت اپوزیشن کی آواز دبانے کوشاں

   

بھوپال: نیشنل ہیرالڈ معاملے میں سینئر کانگریس لیڈروں کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی کے سلسلے میں مدھیہ پردیش اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر امنگ سنگھر نے آج کہا کہ بی جے پی ملک میں اپوزیشن کی آواز دبانا چاہتی ہے ۔ امنگ سنگھار نے الزام لگایا کہ کانگریس نے الیکٹورل بانڈز کا مسئلہ اٹھایا، بی جے پی نے اس کے ذریعے ہزاروں کروڑ کا غیر قانونی چندہ وصول کیا، کیا یہ بدعنوانی نہیں ہے ؟ بی جے پی نے ملک میں بدعنوانی کو بھی قانونی شکل دے دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کمپنیوں پر دباؤ بھی ڈالتی ہے اور ای ڈی اور محکمہ انکم ٹیکس جیسی ایجنسیوں کے ذریعے کارروائی کرکے چندہ بھی لیتی ہے ۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں بھی محکمہ ٹرانسپورٹ کے سابق کانسٹیبل سوربھ شرما کا معاملہ تھا جس میں لوک آیکت نے چارج شیٹ داخل نہیں کی اور انہیں ضمانت مل گئی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پوری کانگریس اس ناانصافی کے خلاف محترمہ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔