لکھنؤ ۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی) نے اترپردیش کی بی جے پی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ اقتدار حاصل کرنے کیلئے مفت راشن کا لالچ دینے والی بی جے پی اب مستحق اور غیر مستحق کی شرط لگا کر غریبوں کو راشن سے محروم رکھنا چاہتی ہے ۔ ایس پی نے ہفتہ کو اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کیا غریبوں کو راشن نہ دینا پڑے اس لئے حکومت ڈرامہ کررہی ہے۔