بی جے پی حکومت میں دستور ہند کے ساتھ باربار چھیڑ چھاڑ، محبوبہ مفتی کا دعوی

   

سرینگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت میں آئین ہند کے ساتھ بار بار چھیڑ چھاڑ کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں اب صرف عدلیہ ہی لوگوں کا واحد سہارا ہے۔ موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار چہارشنبہ کو ایک ٹویٹ کیا۔ ٹویٹ میں ان کا کہنا تھاکہ بی جے پی کی حکومت کے تحت آئین ہند کے ساتھ بار بار چھیڑ چھاڑ کی جا رہی ہے ۔ عدلیہ ہی اب واحد راستہ اور سہارا ہے اگر وہ بھی ہمارے بنیادی حقوق کو فراہم کرانے سے ہاتھ اٹھائیں گے تو ہم کہاں جائیں گے ۔