بی جے پی حکومت میں ملک بدامنی کا شکار

   

بھونگیر میں کانگریس کی یوم تاسیس تقریب ، مختلف قائدین کا خطاب

بھونگیر ۔ 28 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھونگیر میں آج کانگریس پارٹی یوم تاسیس تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔اس موقع پر مقامی پرنس چوراہے پر کانگریس پارٹی ضلع صدر کے انیل کمارریڈی نے پارٹی پرچم لہرایا اور کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ عوام کی ترقی اور فلاح وبہبودی کیلئے کام کرتی ہے۔کانگریس پارٹی جنگ آزادی میں اہم رول ادا کرتے ہوئے ملک کو آزاد کرایا ہے۔کانگریس کے قائدین کی عظیم قربانیوں کی وجہہ سے ہی ملک آزاد ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے دور حکومت میں ہی ملک کی ترقی ہوئی ہے۔اور ہندوستان ترقی یافتہ ملکوں میں شامل ہے۔کانگریس پارٹی قومی سطح پر عوام کو درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے جدوجہدکررہی ہے۔راہول گاندھی کی بھارت جوڑویاترا سے مرکزی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔اور بھارت جوڑویاترا کو روکنے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی پیدل یاترا کے ذریعہ عوام سے ملاقات کرتے ہوئے عوام کو متحد کرنے کی کوشش کررہے ہے۔کیونکہ بی جے پی حکومت ملک میں نفرت کو فروغ دے رہی ہے۔جس کی وجہہ سے ملک بدامنی کا شکار ہے۔بعد ازاں کانگریس پارٹی سابق پی سی سی صدر جناردھن ریڈی کی برسی کے موقع پر ان کے پورٹریٹ پر پھول مالا چڑھائی گئی۔اس موقع پر قائدین پرمود کمار، محمد شریف،روی کمار،صلاح الدین، مظہر، طاہر اور دیگرموجود تھے۔