بی جے پی حکومت نے سابق فوجیوں کیلئے ریزرویشن پر عمل نہیں کیا: ڈگ وجے

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ بی جے پی حکومت نے اپنے دور حکومت میں سابق فوجیوں کو سرکاری ملازمت میں دیے گئے ریزرویشن پر عمل نہیں کیا۔مسٹر سنگھ نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ان کے دور حکومت میں سابق فوجیوں کو سرکاری خدمات میں ریزرویشن دیا گیا تھا، جس پر بی جے پی حکومت نے عمل نہیں کیا۔ جس کی وجہ سے سابق فوجیوں کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنا پڑا۔ اب کس امید کے ساتھ ملک کی بے روزگار اگنی پتھ اسکیم میں دی گئی یقین دہانی کو قبول کریں۔اس کے ساتھ انہوں نے ایک خبر کا لنک بھی پوسٹ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت میں سرکاری خدمات میں کتنے ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں کو بھرتی کیا گیا ہے اس کے صحیح اعداد و شمار دیکھے جائیں۔