بی جے پی حکومت نے ’قومی سلامتی‘ قربان کر دی:کانگریس

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: کانگریس نے آج بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت پر ’قومی سلامتی‘ کی قربانی دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی ’رافیل سودے‘ میں بدعنوانی، رشوت ستانی اور ملی بھگت کو دفن کرنے کیلئے ’آپریشن کور۔ اپ‘ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے پارٹی ترجمان پون کھیڈا نے دعویٰ کیا کہ مرکزی حکومت نے ’قومی سلامتی‘ کی قربانی دی ہے۔ فضائیہ کے مفادات کو خطرہ میں ڈال کر خزانے کو ہزاروں کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا ہے ۔ پچھلے پانچ سال سے مشتبہ رافیل سودے کے معاملے میں ہر الزام اعلیٰ سطح تک جاتا ہے۔