نئی دہلی :پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’ہندوستان سب سے بڑا ودیکسین تیار کرنے والا ملک ہے۔ بی جے پی حکومت نے 12 اپریل کو ٹیکہ اتسو منا لیا لیکن ویکسین کا کوئی انتظام نہیں کیا اور 30 دنوں میں ٹیکہ کاری میں 82 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ مودی جی ویکسین کی فیکٹریوں میں گئے، تصویر بھی کھنچوائی مگر ان کی حکومت نے ویکسین کا پہلا آرڈر جنوری 2021 میں کیوں کیا؟‘‘پرینکا نے مزید لکھا، ’’امریکہ اور دیگر مملاک نے ہندوستانی ویکسین کمپنیوں کو بہت پہلے آرڈر دے رکھا تھا، اس کی ذمہ داری کون لے گا؟ گھر گھر ویکسین پہنچائے بغیر کورونا سے لڑنا ناممکن ہے۔‘