نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو میڈیا کی آزادی کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ان پر پریس کی آزادی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہیں وہ بھول جاتے ہیں کہ ان کی پارٹی (بی جے پی) کی حکومتوں نے کسی بھی میڈیا تنظیم پر ‘کبھی کوئی پابندی نہیں لگائی’ اور نہ ہی انہوں نے کسی کے آزادی اظہار کے حق کی خلاف ورزی کی ہے، کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اگر یہ پریس کی آزادی کے بارے میں تھا، تب کانگریس نے ایسا کرنے کے لیے آئین میں ترمیم بھی کی تھی۔ اس دوران انہوں نے 1951 میں آرٹیکل 19 میں کی گئی ترمیم کو یاد دلایا آر ایس ایس سے منسلک ہفتہ وار ’پنچ جنیہ‘ کی طرف سے منعقد ایک کانفرنس میں راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک میں آزادی اظہار کو لے کر ایک بار پھر بحث شروع ہو گئی ہے۔ یہ بڑی دلچسپ بات ہے کہ جو لوگ آج آزادی صحافت کی پامالی کی بات کر رہے ہیں، وہ بھول گئے ہیں کہ یہ اٹل جی کی حکومت کا معاملہ ہے یا مودی جی کی موجودہ حکومت کا۔ میڈیا کے کسی ادارے پر کبھی کسی نے پابندی نہیں لگائی۔ نہ ہی کسی کے بولنے کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔