بی جے پی حکومت پر فرقہ واریت کو فروغ دینے کا الزام

   

Ferty9 Clinic

ورنگل میں رابطہ کمیٹی کا پرامن کینڈل مارچ ، مختلف قائدین کا خطاب

ورنگل /28 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملت رابطہ کمیٹی ورنگل کے زیر اہتمام دہلی فسادات کے خلاف پرامن کینڈل ریالی اور احتجاجی مظاہرہ امبیڈکر سرکل ہمکنڈہ میں کیا گیا ۔ اس موقع پر ایم اے مجید صدر انڈین نیشنلسٹ مومنٹ ، سید ولی اللہ قادری ، ریاستی صدر اے آئی وائی ایف ، جے سنگھ راتھوڑ جیاک کنوینر مفتی منہاج احمد قیوم صدر صفاء بیت المال ورنگل ، محمد صادق سابق کارپوریٹر ، محترمہ سرتاج ، نصرت جہاں ( مسلم انٹچکول فورم ) و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کے نام پر لڑائی ہندوستان کے عوام کی بھائی چارگی کے خلاف ہے ۔ بی جے پی حکومت ملک کے عوام کو باٹتے ہوئے فرقہ واریت کو بڑھاوا دے رہی ہے ۔ ظالموں کا ظلم سیاہ قانون کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کو کمزور نہیں کرسکتا ۔ دہلی کے فسادات نے معصوم لوگوں کی جانیں لی ہیں ۔ ہندو اور مسلمان دونوں کا نقصان ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعجب کی بات ہے کہ ملک کی راجدھانی جہاں وزیر اعظم رہتے ہیں وہاں پر اتنا بھیانک فساد کس طرح رونما ہوگیا اور اتنے بڑے پیمانے پر جان و مال کی تباہی ہوئی ۔ انہوں نے کہا ک ہر مظلوموں اور متاثرین خود کو تنہا محسوس نہ کریں ہم سب ان کے ساتھ ہیں حکومت چاہتی تو فساد کو چند گھنٹوں میں روک سکتی تھی لیکن حکومت نے ایسا نہیں کیا ۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فسادیوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے دہلی فساد میں جو بھی ملوث ہے اس کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔ حکومت سی اے اے ، این آر سی ، این پی آر کے خلاف جاری کامیاب احتجاج سے توجہ ہٹانے کیلئے منصوبہ بند فسادات کروائے گئے ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس سینئیر قائد سید مسعود ، محمد اظہر الدین ایم پی جے ، مرزا ندیم بیگ ، محمد شاہد ایڈوکیٹ محمد مدثر احمد قیومی ، عبدالعلی زبیر ، مرزا اعظم بیگ ، محمد معشوق صدر منڈی بازار مرچنٹ اسویس ایشن ، کے اعجاز احمد ، مائناریٹی انٹکچول فورم ورنگل شعبہ خواتین سے سرتاج ، نصرت جہاں عظیمہ ، پروین ، نازنین ، محسنہ کے علاوہ ایس ایف آئی طلبہ تنظیم کی شاہدہ ، فاطمہ ، نجمہ ، عظمت بشری ، صالحہ مبین ، محمد یعقوب علی ، محمد توصیف ، ایس آئی او طلبہ تنظیم سے وابستہ طلبہ کی کثیر تعداد شریک تھی ۔