متھرا : اترپردیش کانگریس کے سابق سکریٹری سنیل رائے نے الزام لگایا کہ مرکزی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت محنت کش کسانوں کو پوری طرح تباہ کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔مسٹر رائے نے اتوار کو صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ زرعی قوانین کو حکومت کے ذریعہ واپس لینے کے لئے کسانوں کے ذریعہ پرامن طریقے سے چلائی جارہی تحریک میں کانگریس ساتھ ہے ۔پارٹی اس معاملے میں بالکل پیچھے نہیں ہٹے گی کیونکہ کانگریس کی تاریخ رہی ہے کہ اس نے کسانوں کے ساتھ ہونے والی ہر نا انصافی کی ہمیشہ مخالفت ہی کی ہے ۔ تحریک کا حل یہی ہے کہ تینوں کالے زرعی قانون حکومت کے ذریعہ واپس لئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو کسانوں کی تکلیف نظر نہیں آرہی ہے ۔