پرتاپ گڑھ ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکز و صوبہ کی حکومت اب اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور عوام میں اپنی ابتر شبیہ و انتخاب کو دیکھتے ہوئے عوام میں اپنی مبینہ حصولیابی کو اخباروں میں اشتہار دے کر شمار کرا رہی ہے ،جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے ان کی حصولیابی ہمیشہ سے فسطائیت پر مبنی رہی ہے جس کے سہارے وہ انتخاب میں اپنی کامیابی کا خواب دیکھ رہی ہے ۔پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔