بی جے پی حکومت کی غیر منظم منصوبندی سے غریب محنت کشوں کو مشکلات : عزیز پاشاہ

   

حیدرآباد۔29مارچ(سیاست نیوز) سی پی آئی کے سینئر لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ سید عزیز پاشاہ نے مرکز میں برسراقتدار بی جے پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ نریندر مودی حکومت کی غیر منظم منصوبہ بندی اور تنگ نظری کے سبب سارے ملک کی عوام بالخصوص غریب طبقات اور دیگر ریاستوں میں محنت مزدوری کرنے والے افراد کو سخت مصیبتیں درپیش ہیں ۔ لاکھوں محنت کش بھوک پیاس اور دیگر ناقابل برداشت مشکلات میں میلوں پیدل سفر کرتے ہوئے اپنے گھر لوٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ عزیز پاشاہ نے کہا کہ دوسری ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں غریب محنت کشوں کے پاس راشن کارڈ نہیں ہیں چنانچہ وہ حکومت تلنگانہ فلاحی اسکیمات سے استفادہ نہیں کرسکتے ۔