بی جے پی حکومت کی لاپرواہی سے لڑکی کی موت:کانگریس

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : کانگریس نے مدھیہ پردیش میں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے لیے ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ شیوراج حکومت نے اجین میں اس واقعہ کو دبانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں اور اس معاملے میں ریاستی حکومت کے کردار نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ ریاست خواتین اور لڑکیوں کے لیے غیر محفوظ ہے ۔کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شیو راج حکومت مدھیہ پردیش میں جنگل راج چلا رہی ہے جہاں عورت ہونا جرم بن گیا ہے ۔ ریاست میں گزشتہ چند برسوں میں 13 لاکھ خواتین لاپتہ ہو چکی ہیں۔ بی جے پی کی حکومت میں مدھیہ پردیش خواتین، دلتوں اور قبائلیوں کے لیے جہنم بن گیا ہے اور وہاں ہر دو گھنٹے بعد ایک لڑکی کی عصمت دری ہوتی ہے ۔ نابالغ بچیوں کی عصمت دری کے معاملے میں مدھیہ پردیش پہلے نمبر پر آ گیا ہے ۔