بی جے پی حیدرآباد میں ملینیم مارچ کا انعقاد کرے گی

   

چیف منسٹر کی ہدایت پر بی جے پی قائدین پر حملے، بنڈی سنجے کا الزام
حیدرآباد ۔ 29 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے تلنگانہ اسمبلی بجٹ سیشن کے دوران حیدرآباد میں بیروزگاری ملینیم مارچ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بنڈی سنجے نے بی جے پی کے محاذی تنظیموں ایس سی، بی سی، ایس ٹی، اقلیتی، مہیلا، یووا، کسان مورچہ کے صدور سے ورچول کانفرنس کا اہتمام کرتے ہوئے ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل کا جائزہ لیا۔ بی جے پی کے محاذی تنظیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مستقبل میں کی جانے والی سرگرمیوں میں بڑے پیمانے پر حصہ لینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ملازمتوں کی فراہمی اور بیروزگاری بھتہ فراہم کرنے میں پوری طرح ناکام ہوگئی ہے جس کے خلاف بی جے پی اسمبلی بجٹ سیشن کے دوران حیدرآباد میں ملنیم مارچ کا انعقاد کرے گی تب تک بی جے پی یووا مورچہ کو بیروزگار نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے کا مشورہ دیا۔ ملازمتوں کی فراہمی اور بیروزگاری بھتہ کی اجرائی کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کیلئے ایک کروڑ کی دستخطی مہم مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ عوامی مسائل پر احتجاج میں پارٹی کے محاذی تنظیموں کو اہم رول نبھانے پر زور دیا۔ برائے نام احتجاجی مہم شروع نہ کرنے پر زور دیا۔ بنڈی سنجے نے حال ہی میں ان پر (بنڈی سنجے) اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کے علاوہ کھمم میں بی جے پی کارکنوں پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام حملے چیف منسٹر کے سی آر کی ہدایت پر کئے گئے ہیں۔ اس سے بی جے پی ڈرنے گھبرانے والی نہیں ہے بلکہ اپنے احتجاجی پروگرامس میں مزید شدت پیدا کرے گی۔ن