حیدرآباد 14 جولائی (سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ سی کرن کمار ریڈی نے دستور سے متعلق مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کے کئے گئے تبصروں پر تنقید کی اور کہاکہ کشن ریڈی وضاحت کریں کہ کس طرح بی جے پی نے دس ریاستوں میں انحراف کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے غیر بی جے پی حکومتوں کو زوال سے دوچار کیا۔ کرن کمار ریڈی نے کشن ریڈی سے سوال کیاکہ وہ بی جے پی کے غیر دستوری اقدامات پر کیوں زبان نہیں کھولتے۔