نئی دہلی ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اپنی تازہ ترین کتاب ’’انڈیا ان ڈسٹرس‘‘ (ہندوستان پریشانی میں جیسے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کی راجیہ سبھا بریک اوبرائن کی موجودگی میں جاری کیا گیا۔ ممتابنرجی نے کہا کہ بی جے پی دوراقتدار میں معمولی باتوں جیسے گائے کا گوشت کھانے) کے بہانے حملے کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک ’’مذہبی قدامت پرستی‘‘ کے معاشرہ میں تبدیل کیا جارہا ہے جس کا سیکولر عدم تشدد کا تانا بانا تباہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غنڈوں کو تشدد اور فسادات کی کھلی آزادی ہے۔ کوئی بھی کسی سے بھی خوفزدہ نہیں ہے۔ اقلیتی مسلم طبقات پر ملک گیر سطح پر حملے کئے جارہے ہیں۔ مذہبی فرقہ وارانہ ہم آہنگی ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ چیف منسٹر مغربی بنگال نے دعویٰ کیا کہ مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ تقریب منائی جارہی ہے جبکہ ان کے اقدار سیکولرازم کی جگہ تشدد اور بے رحمی کو دی جارہی ہے۔ سیکولر ہندوستان کی تعمیر کیلئے گاندھی جی کی دین کے بجائے یوم پیدائش تقریب منانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ پلوامہ دہشت گرد حملے کے بارے میں ممتا نے حکومت سے کئی سوالات بھی کئے ہیں۔