بی جے پی دہشت گردی کے واقعات کو مذہب سے جوڑ کر سماج میں نفرت پیدا کرنے کوشاں:پرشانت کشور

   

Ferty9 Clinic

بانکا : جن سوراج کے بانی پرشانت کشور نے بی جے پی پر نفرت کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کے واقعات کو مذہب سے جوڑ کر سماج میں نفرت پیدا کرنا چاہتی ہے۔ کشور ایک روزہ دورے پر آج بانکاپہنچے۔ کشور نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی دہشت گردی کے واقعہ کو مذہب سے جوڑ کر سماج میں نفرت پیدا کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چاہے یہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست ہو یا دوسری پارٹیوں کی خوشامد کی سیاست، دونوں مکمل طور پر غلط ہیں اور اس کی مخالفت کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات غلط ہیں، دہشت گرد حملے کی صورت میں ملک کو متحد ہونا چاہیے۔ کشور نے وزیر اعظم مودی کے آج بہار کے دورے پر تنقید کی اور کہا کہ ہم ان سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ غریب اور پسماندہ ریاست بہار کے لوگوں کے پیسوں سے انتخابی مہم بند کریں۔