نئی دہلی: دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے چہارشنبہ کو کہا کہ قومی راجدھانی میں امن و قانون کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے اور بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت امن و قانون برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ آتشی نے آج یہاں سندر نگری کا دورہ کیا اور ایک نوجوان کے اہل خانہ سے ملاقات کی جسے ایک معمولی بات پر دن دہاڑے قتل کردیا گیا تھا اور انہیں تسلی دی۔ اس کے علاوہ دہلی حکومت کی طرف سے مرنے والے کے کنبہ کو 10 لاکھ روپے کی امدادی رقم بھی دی جائے گی۔