نئی دہلی: کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے پیر کو کہا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں منتخب ہوکر آئی تو ان کی پارٹی سب سے پہلے ذات پات کی مردم شماری کرائے گی، کیونکہ صرف اس طرح کی مشق سے ہی او بی سی، دلتوں، قبائلیوں اور خواتین کی سیاست میں شرکت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مودی حکومت سے سوال کیا کہ جب کانگریس اقتدار میں تھی تو اس کی طرف سے کروائی گئی ذات پات کی مردم شماری کی تفصیلات نریندر مودی حکومت کیوں جاری نہیں کر رہی ہے، کیا وزیر اعظم اس طرح کی مشق سے ڈرتے ہیں.