بی جے پی رام مندر کی تعمیر کے عہد کی پابند رہی

   

ملک کو متحد رکھنے والے عوام کو سلام ، کارگذار صدر بی جے پی کا ردعمل
نئی دہلی ۔ 9 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی کے کارگذار صدر جگت پرکاش نڈا نے ہفتہ کو کہا کہ ان کی پارٹی ہمیشہ ہی ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے عہد کی پابند رہی ہے اور اس مسئلہ پر اس نے مثبت و مخلصانہ کردار ادا کیا ہے ۔ بابری مسجد ۔ رام جنم بھومی متنازعہ پر سپریم کورٹ کے متفقہ فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے نڈا نے کہا کہ یہ فیصلہ سماج کے تمام طبقات کی نمائندگی کرنے والے شمولیاتی نظریات کی ایک مثال ہے ۔ نڈا نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ’ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) ملک کے عوام کو سلام کرتی ہے جو متحد رہے اور ملک کی روحانی ثقافتی و سماجی تانے بانے کو مضبوط و مستحکم رکھا ۔ اس فیصلے نے واضح پیغام دیا ہے کہ ہم متحد ہیں اور ہندوستان میں جمہوریت کی جڑیں انتہائی مضبوط و طاقتور ہیں ۔