دیوریا،لکھنؤ: اترپردیش میں دیوریا صدر سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی جن میجے سنگھ کا لکھنؤ کے ایک اسپتال میں جمعرات کی دیر رات حرکت قلب رکنے سے انتقال ہوگیا۔وہ 75 برس کے تھے ۔سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ مسٹر سنگھ کو جمعرات کی دیر رات سینے میں در کی شکایت پر سیول اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں حالت خراب ہونے پر انہیں لوہیا اسپتال ریفر کردیا گیا۔علاج کے دوران ان کا انتقال ہوگیا۔آنجہانی ایم ایل اے کی کورونا جانچ نگیٹو آئی تھی۔وہ دیوریا ضلع ہیڈکوارٹر سے 18 کلومیٹر دور گوری بازار قصبے کے دیوگاؤں کے رہنے والے تھے ۔ان کا جسد خاکی دیوریا لایا جارہا ہے جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
ہرش وردھن کا استاد بسم اللہ خاں کو خراج عقیدت
نئی دہلی: صحت اور کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے بھارت رتن سے سرفراز عالمی شہرت یافتہ شہنائی نواز استاد بسم اللہ خاں کی جمعہ کے روز 14 ویں برسی کے موقع پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج ٹوئٹ کیا ‘‘استاد بسم اللہ خاں کی ہندوستانی موسیقی کی دنیا کے سن کبیر تھے ، جن کے لئے مندر مسجد اور ہندو مسلمان کا فرق مٹ چکا تھا۔