بنگلورو :بنگلورو پولیس نے جنتا دل ( ایس ) بی بی ایم پی کنٹریکٹر اور ان کے شوہر کے مبینہ قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں بی جے پی رکن اسمبلی منیرتنا نائیڈو اور چھ دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے ۔ایف آئی آر میں تاک جھانک کرنے ، خاتون کی مریادہ کی خلاف ورزی اور دیگر جرائم کے الزامات شامل ہیں۔