بی جے پی رکن اسمبلی نارائن ترپاٹھیکا پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ

   

ستنا؍ بھوپال: مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے میہر سے بی جے پی کے ایم ایل اے نارائن ترپاٹھی نے آج پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا، اس کے ساتھ انہوں نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا مکتوب بھی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھیج دیا ہے ۔بی جے پی کی ستنا ضلع یونٹ نے ترپاٹھی کے پارٹی سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کی ہے ۔ ریاستی بی جے پی صدر وشنودت شرما کو لکھے گئے مکتوب میںترپاٹھی نے کہا کہ وہ پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہیں اور اسے قبول کیا جائے ۔اس کے علاوہ انہوں نے اسمبلی اسپیکر کو لکھے گئے مکتوب میںکہا کہ وہ موجودہ پندرہویں اسمبلی سے استعفیٰ دے رہے ہیں اور اسے منظورکیا جائے ۔ ترپاٹھی وندھیا علاقے کی میہر سیٹ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ وہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کسی اور پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔