بی جے پی رکن اسمبلی کا انکم ٹیکس کو ختم کرنے کا مطالبہ

   

لکھنؤ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )گورکھپور سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی رادھا موہن داس اگروال نے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے انکم ٹیکس کو پوری طرح سے ختم کرنے کی اپیل کی ہے ۔پیشے سے ڈاکٹر مسٹر اگروال نے پیر کو اپنے فیس بک صفحے پر لکھا ہے کہ انکم ٹیکس میں بہتری کے اقدام ہومیوپیتھک دوا کی طرح ہیں جس میں بہتری نہیں آسکتی ہے ۔ اس کے لئے سرجری کی ضرورت ہے ۔ ٹیکس ختم کردیا جائے گا تو لوگوں کے من سے یہ ڈر ختم ہوجائے گا۔ اور لوگ اپنے پیسے کو آرام سے بینک میں جمع کرسکیں گے ۔انہوں وزیر خزانہ سے کہا کہ ان کی تجویز سے وہ ناراض نہیں ہوں گی کیونکہ یہ صرف ان کی تجویز ہے اور اقتصادی بحران سے نکلنے کا طریقہ بھی۔ اس سے پیدوار میں اضافہ ہوگا اور لوگوں کے خریداری قوت بھی بڑھے گی۔