بی جے پی رکن اسمبلی کا پرینکا گاندھی کو مکتوب

   

لکھنو ۔ بی جے پی کی محمد آباد رکن اسمبلی الکا رائے نے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے پنجاب اور راجستھان کی کانگریس حکومتوں کی شکایت کی ہے اور کہا کہ یہ حکومتیں گینگسٹر سے سیاست دان بننے والے مختار انصاری اور ان کے فرزند عباس انصاری کو بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ الکا رائے مہلوک رکن اسمبلی کرشنانند رائے کی بیوہ ہیں جنہیں 2005 میں گولی ماردی گئی تھی ۔ مختاصر انصاری اس قتل کیس کے ملزم ہیں تاہم بعد میں انہیں بری کردیا گیا تھا ۔ وہ فی الحال پنجاب کی جیل میں جبری وصولی کیس میں قید ہیں۔