ممبئی: مہاراشٹراکے پونا شہر میں گذشتہ دنوں منعقدہ بی جے پی کے رکن اسمبلی کی شادی کی تقریب میں ایک جانب جہاں کورونا بیماری سے متعلق معاشرتی دوری بنائے رکھنے والی رہنمایانہ ہدایتوں کی دھجیاں اڑائی گئی وہیں دوسری جانب تقریب میں مہمانوں کی اکثریت کو بغیر ماسک پہنے بھی دیکھا گیا جس میں ریاست کے بی جے پی کے سربراہ چندرکانت پاٹل اور سابق وزیر اعلی دیویندر فڈنویس بھی شامل ہیں رام ستپوتے ریاست کے شولاپور شہر سے پہلی مرتبہ بی جے پی کی ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوے ہے اتوار کے روز انکی شادی کا استقبالیہ پونہ شہر میں منعقد کیا گیا تھا جسکا ویڈیو سو شل میڑیا پر وائرل ہو رہا ہے اور وہ اسوقت ریاست کے سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بنا ہوا ہے ویڈیوز میں بی جے پی کے قدآور لیڑران چندرکانت پاٹل ؛ دیویندر فڈنویس ؛ پرساد لاڑ اور دیگر کو بغیر ماسک پہنے لوگوں سے انتہائ قریب سے بات چیت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو کورونا وباء کے دوران سماجی دوری بناے رکھنے والے اصولوں کے خلاف ہے مرکزی حکومت و ریاستی حکومتوں نے لاک ڈاون میں نرمی برتنے کے لئے جو رہنمایانہ خطوط مرتب کئے ہے اسکے مطابق شادی کی تقریب سمیت کسی بھی سماجی تقریب میں صرف 50افراد کی ہی کی اجازت دی گئ ہے جبکہ مذکورہ شادی کی اس تقریب میں بیک وقت ہال میں سینکڑوں افراد موجود تھے مقامی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر جگدالے کے مطابق اس معاملے کی کوئ شکایت درج نہیں ہوئ ہے لیکن شادی کی تقریب میں مہمانوں کی آمد ورفت کا سلسلہ جاری تھا اس طرح سے وہاں کوئ بھیڑ اکٹھا نہیں ہوئی تھی ۔
