بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

   

بیدر۔/28 فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بی جے پی قائدین آئے دن غلط بیان بازی کرتے ہوئے ملک کے امن و امان کو مکدر کرنے کا کام کررہے ہیں اگر بی جے پی ملک میں لوگوں کا احترام او ر ملک میں امن و امان کی برقراری چاہتی ہے تو وہ اپنے رکن اسمبلی بسون گوڑا یتنال کی زبان کو لگام دے۔ مجاہد آزادی کا احترام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ یہ بات کے پی سی سی کے کارگذار صدر مسٹر ایشور بی کھنڈرے نے آج اکا مہادیوی کالج بیدر میں پریس کانفرنس طلب کرکے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیان ملک کی آزاد قوتوں کیلئے ہے یہ ملک بھر کے 130کروڑعوام کیلئے اس کا بیان شرمناک ہے ۔ اگر بی جے پی قوم کیلئے کوئی احترام کرتی ہے تو یتنال کو بی جے پی کے رکن اسمبلی سے نکال دیا جائے۔ مسٹر ایشور بی کھنڈرے نے چیف منسٹر بی ایس یدی یو رپا اور کرناٹک اسمبلی کے اسپیکرویشویشور ہیگڈے کا گیری سے مسٹر یتنال کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ یہ ملک آزاد ملک ہے یہاں ہر کسی کا احترام کرنا ضروری ہے ۔ کسی کی امیج کو خراب کرنا غلط بات ہے۔ایچ ایس درے سوامی کی معزز مجاہد اُردو کی حیثیت سے معروف ہیں اگر کوئی ان کے ضمن میں غلط بات کرتا ہے تو یہ قطعی برداشت نہیں کیاجائے گاانہوں نے بی جے پی سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اپنے رکن اسمبلی بسون گوڑا پاٹل کے خلاف سخت ایکشن لیں اور ان کی اسمبلی کی رکنیت کو برخواست کیا جائے تاکہ ایسے عناصر کو لگام دیا جاسکے۔