بی جے پی رکن اسمبلی کے گھر سی بی آئی کا چھاپہ

   

لکھنؤ ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش کے پالنا گھر گھوٹالہ (کریڈل ہاؤس گھوٹالہ) کی جانچ کر رہی سی بی آئی نے جانچ کی رفتار تیز کرتے ہوئے منگل کی شب لکھنؤ میں بی جے پی رکن اسمبلی نیرج بورا کے گھر چھاپہ ماری کی۔ سی بی آئی نے بی جے پی رکن اسمبلی کے دو بھائیوں سے پوچھ تاچھ بھی کی۔ اس گھوٹالہ میں ایک این جی او کا بھی نام سامنے آ رہا ہے جس کے تار بی جے پی رکن اسمبلی سے جڑے ہوئے ہیں۔ چھاپہ ماری کے دوران سی بی آئی نے این جی او کے دستاویز بھی کھنگالے۔ اس منصوبہ میں زبردست دھاندلی کی بات سامنے آنے کے بعد سی بی آئی کو اس کی جانچ سونپی گئی تھی۔ گھوٹالہ میں کئی لیڈروں اور افسروں کے قریبیوں پر شکنجہ سکتا ہوا نظر آ رہا ہے۔