بی جے پی رکن اسمبلی گوتم لال مینا کی کورونا سے موت

   

ادے پور : راجستھان کے ضلع پرتاپ گڑھ کے دھریاواد سے تعلق رکھنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے گوتم لال مینا کا آج یہاں کورونا کی زد میں آنے سے انتقال ہوگیا۔مسٹر مینا کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد 16 مئی کو ادے پور کے مہارانا بھوپال پبلک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے صبح ساڑھے نو بجے آخری سانس لی۔آراین ٹی میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر لکھن پوسوال نے بتایا کہ گزشتہ دنوں کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد مسٹر مینا کو ایم بی اسپتال کے سپر اسپیشلٹی ونگ میں داخل کرایا گیا تھا۔