حیدرآباد۔بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا سی ایم رمیش کورونا پازیٹیو پائے گئے۔ سی ایم رمیش نے ٹوئٹر پر اس کی اطلاع دی اور بتایا کہ ان کا ٹسٹ پازیٹیو ہونے کے بعد وہ ہوم کورنٹائن ہوچکے ہیں۔ سی ایم رمیش ان دنوں حیدرآباد میں ہوم کورنٹائن ہوکر علاج کرارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ عرصہ میں بی جے پی کے بعض مرکزی وزراء بھی کورونا سے متاثر ہوئے جن میں امیت شاہ اور دھرمیندر پرساد شامل ہیں۔