بھوپال(مدھیہ پردیش): بی جے پی رکن پارلیمان بھوپال پرگیہ سنگھ ٹھاکور غش کمزوری کی وجہ سے غش کھاکر گر پڑیں۔ وہ یہاں بی جے پی دفتر میں شیام پرساد مکرجی کی برسی کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کیلئے آئی ہوئی تھیں،اس دوران وہ گر پڑیں۔ وہ ایک خانگی ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔ اس موقع پر پارٹی کے کئی قائدین جن میں ریاستی بی جے پی صدر وی ڈی شرما، وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان، ارکان اسمبلی اور دیگر موجود تھے۔
بی جے پی ترجمان لوکیندر پراشار نے بتایا کہ پرگیہ سنگھ ٹھاکور شیام پرساد مکرجی کے بارے میں ایک نمائش کا افتتاح انجام دینے کے بعد انہوں نے چکر آنے کی شکایت کی اور بیہوش ہوکر گر پڑیں۔ پارٹی کے کارکنوں نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں انہیں خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ واضح رہے کہ شیام پرساد مکرجی ایک سیاست داں اور بھارتیہ جنا سنگھ کے بانی ہیں۔ بعد ازاں بھارتیہ جنا سنگھ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نام سے مشہور ہوئیں۔