حیدرآباد : بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں بی جے پی کے ایم پی اروند دھرماپوری اور بی جے پی ورکرس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ حکمران ٹی آر ایس نے اُن کے خلاف شکایت درج کروائی کہ اُنھوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ کے بی آر پارک کے قریب پارٹی فلیکسیس کو نقصان پہنچایا۔ ٹی آر ایس کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔