بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے اکاؤنٹ سے 15 لاکھ روپئے غائب!

   

بنگلور 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن پارلیمنٹ شوبھا کرندجے کے سائلیری اکاؤنٹ سے 15 لاکھ روپئے غائب ہونے کی خبر منظر عام پر آئی ہے۔ تفصیلات کے بموجب اڈپی (چکمگلور) کی رکن پارلیمنٹ کا اکاؤنٹ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) میں ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے کیوں کہ جب انھوں نے انٹری بُک میں گزشتہ ہفتے تنخواہ کی تفصیلات درج کروانے کی کوشش کی تھی انھیں پتہ چلا کہ ان کے اکاؤنٹ سے 15 لاکھ روپئے غائب ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ بینک کے لین دین کی تفصیلات کا کوئی ایس ایم ایس بھی موصول نہیں ہوا جس سے واضح ہے کہ اِن کا اکاؤنٹ ہیک کیا گیا ہے۔