بی جے پی ریاستوں میں برقی شرحیں تلنگانہ سے زیادہ

   

تنقید سے قبل جائزہ لینے ونود کمار کا مشورہ
حیدرآباد ۔/17 اپریل،(سیاست نیوز)نائب صدر نشین پلاننگ بورڈ بی ونود کمار نے کہا کہ بی جے پی زیر اقتدار ریاستوں میں برقی شرحیں تلنگانہ سے زیادہ ہیں اور کسی ریاست میں زرعی شعبہ کیلئے 24گھنٹے مفت برقی کی سربراہی نہیں ہے۔ ونود کمار نے برقی شرحوں پر بی جے پی کے بیانات پر کہا کہ تلنگانہ پر تنقید سے قبل بی جے پی ریاستوں میں شرحوں کا جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی ریاستوں سے کم شرحیں تلنگانہ میں ہیں۔ افسوس کہ دونوں پارٹیوں کے قائدین حقائق جانے بغیر بیان بازی کررہے ہیں۔ ونود کمار نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس میں کبھی عوام کی بھلائی پر توجہ نہیں دی۔ ان کی ریاستوں میں نہ صرف برقی شرحیں زیادہ ہیں بلکہ زرعی شعبہ کیلئے 7 گھنٹے برقی سربراہ کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے برقی بحران پر قابو پاکر اقتدار کے پہلے سال سے ہی مفت برقی کی سربراہی کا اعلان کیا ہے جس پر کامیابی کے ساتھ عمل آوری کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس قائدین کو تلنگانہ حکومت پر تنقید سے قبل اپنی ریاستی حکومتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیئے۔ ر