بی جے پی ریاستی صدر کے انتخاب کیلئے نوٹیفکیشن جاری

   

حیدرآباد۔ 29 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ میں بی جے پی کے ریاستی صدر کے انتخاب کے سلسلہ میں آج نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ شیڈول کے مطابق پیر کو دوپہر 2 بجے تا سہ پہر 4 بجے تک پرچہ نامزدگی داخل کئے جاسکتے ہیں۔ سہ پہر 4 بجے تا 5 بجے پرچہ جات نامزدگی واپس لینے کی مہلت رہے گی۔ بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں انتخابی عمل مکمل کیا جائے گا۔ الیکشن آفیسر لکشمی نارائن کے مطابق منگل کو پارٹی کے نئے صدر کا اعلان کیا جائے گا۔ پارٹی کے سنٹرل الیکشن ریٹرننگ آفیسر کے طور پر مرکزی وزیر شوبھا کرن کو مقرر کیا گیا ہے۔ پارٹی کی صدارت کے لئے جو قائدین دوڑ میں ہیں ان میں رکن پارلیمنٹ ایٹالہ راجیندر، رکن پارلیمنٹ ڈی اروند اور مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کمار شامل ہیں۔ 1